اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کورونا وباء کی آڑ میں فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا سوچ پر عمل پیرا ہے، ہندتوا نظریہ کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں کر رہی ہے جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے چکی ہے۔
the demography in Occupied Jammu & Kashmir - a territory recognised as disputed by UN. The international community has a responsibility to take note of & act against these war crimes by India in violations of 4th Geneva Convention & int humanitarian laws. https://t.co/7VndmstQKJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 30, 2020
وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔