ملتان: سیوریج کی صفائی کے دوران 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق، 2 کی حالت غیر

Last Updated On 16 April,2020 01:15 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں گٹرلائن کی صفائی کے دوران 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، 2 کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملتان میں سیوریج کی صفائی کے دوران گٹر لائن میں 7 افراد اترے تاہم وہاں زہریلی گیس کافی مقدار میں جمع تھی جس کے سبب تمام افراد کا دم گھٹ گیا، 2 افراد کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ دیگر 5 جاں بحق ہو چکے تھے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔