بلاول بھٹو زرداری کی تمام مستحقین کی دہلیز پر امداد پہنچانے کی ہدایت

Last Updated On 29 March,2020 05:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ایک ایک مستحق تک امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی کی سربراہی میں کراچی میں اجلاس ہوا جس میں یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والوں کی امداد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزرا نے بھی شرکت کی۔ سعید غنی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے۔ حکومت، فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں۔ سندھ حکومت اس سلسلے میں فوری طور پرمشترکہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کرے۔