راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار ترک وزیر دفاع ہولوسی اقر سے ملاقات میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع ہولوسی اقر نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات