اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شرجیل میمن کی 20 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دس جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی۔
سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبے روشن سندھ پروگرام سے متعلق نیب کی تحقیقات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
دوسری طرف سندھ روشن پروگرام مبینہ کرپشن کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 20 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ان کو دس جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی اور سماعت ملتوی کردی۔