مقبوضہ کشمیر: بانڈی پورہ میں بھارت کی دہشتگردی، مزید 2 نوجوان شہید

Last Updated On 11 November,2019 11:51 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، بانڈی پورہ میں بھارت نے دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو شہید کر دیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تمام بڑوں شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی ادارے بند ہے، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل ہونے کی وجہ کشمیریوں کا ساری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔