'اپوزیشن جماعتیں سنجیدہ ہوں تو ایک گھنٹے میں حکومت گھر جاسکتی ہے'

Last Updated On 06 November,2019 12:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پھنسنے والے سیاستدان نہیں، اپوزیشن جماعتیں سنجیدہ ہوں تو ایک گھنٹے میں حکومت گھر جاسکتی ہے، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو کنٹینر پر چڑھ کر خطاب کرنا زیب نہیں دیتا۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئی، اپوزیشن حکومت کو ہٹانے کے لئے اسمبلی سے استعفی بھی دے سکتی ہے، رحیم یار خان سانحہ میں کئی افراد مرگئے اور ریلوے کے وزیر سیاست کر رہے ہیں، مولانا صاحب کی ذات سے متعلق بیان وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔