گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 01 November,2019 02:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز پیر صاحب پگاڑا کی زیرصدارت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس ہوا جس کے دوران سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس میں پیر صدرالدین شاہ راشدی، غلام مرتضیٰ جتوئی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ صدارت پیر پگاڑا نے کی۔ اجلاس کے دوران جی ڈی اے نے سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ 14 نومبر کو جی ڈی اے کے مرکزی رہنما غلام مرتضی خان جتوئی کی رہائشگاہ پر جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس میں بدین، تھرپارکر، میرپور خاص اورعمرکوٹ میں عوامی جلسوں کی تاریخ کا تعین کیا جائےگا اور جی ڈی اے کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی کو حتمی شکل دی جائے گی۔