ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام

Last Updated On 31 October,2019 06:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ انتظامیہ مریضوں کی روزانہ بڑھتی تعداد کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 289، پنجاب میں نئے 88 کیسز سامنے آ گئے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب بھر سے مزید 88 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ راولپنڈی میں صورتحال قابو سے باہر ہے۔ مزید 71 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں کی مجموعی تعداد دس ہزار 6018 ہو گئی۔

فیصل آباد میں ڈینگی بخار میں مبتلا 2 مریضوں کو الائیڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرگودھا سے 02، ساہیوال سے 03، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک، ایک کیس سامنے آیا۔

کراچی میں بھی ڈینگی کے وار نہ رکے، نئے 269 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ سندھ بھر میں نئے مریضوں کی تعداد 289 ہو گئی ہے۔ ادھر محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں جبکہ عوام کو ان کے درواذے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔