وفاق اپنا کام بہتر کرے صوبوں میں مداخلت نہ کرے: وزیراعلیٰ سندھ

Last Updated On 17 September,2019 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق اپنا کام بہتر کرے صوبوں میں مداخلت نہ کرے، علی زیدی دور ہٹیں اور ہمیں کام کرنے دیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کچرا جگہ جگہ پھیکنے سے مکھیوں کا مسئلہ ہوا، کراچی کے ایک کچرے کی تفصیل جمع کی گئی، عارضی کچرا کنڈی بنانے کا بھی کہا، بیک لاگ کچرا لینڈ فل سائیٹ پر لے جائیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا سٹاف کو پرسوں رات کو نیب کی طرف سے لیٹر ملا تھا، پیر کو میرے سٹاف نے نیب سے بات کی تھی، سٹاف نے نیب سے درخواست کی کہ سوالنامہ دے دیں، سوالنامہ میرا سٹاف لینے کیلئے گیا، سوالنامہ دیکھ کر پتہ چلے گا کس حوالے سے ہے۔