نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی کا فیصلہ

Last Updated On 02 July,2019 09:52 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل انتظامیہ نے گھر سے کھانا فراہم کرنے اجازت دے رکھی ہے لیکن اب صوبائی حکومت کی جانب سے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے جیل انتظامیہ نواز شریف کیلئے گھر کا کھانا بند کرنے کا حکم جاری کرے گی۔