وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا امکان، ٹرمپ سے ملاقات متوقع

Last Updated On 28 June,2019 09:12 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا )وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ امریکہ کے دورے کا امکان ہے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بیک ڈور رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کرسکتے ہیں، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی انکے ہمراہ ہونگے، دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔