پاکستانیوں کو ویزے جاری: امریکی قونصلر آپریشن میں تبدیلی نہیں آئی

Last Updated On 29 April,2019 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی وزارت خارجہ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سفارش رد کر دی، پاکستانیوں کو بدستور ویزے جاری کئے جا رہے ہیں، قونصلر آپریشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی، پاکستان نے تصدیق کے بعد غیر قانونی تارکین وطن واپس لینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا تصدیق کے بغیر کسی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان پر ویزہ پابندی لگانے کی سفارش کی تھی، امریکی وزارت خارجہ نے سفارش پر ابھی تک عملدرآمد شروع نہیں کیا۔