اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈاکٹروں کے غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی نشوا کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشروں کی لاپرواہی اور کم ظرف لیڈرشپ نے سارا نظام تباہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ "نشوا کی موت نے ہمارے صحت کے نظام کی ایک بار پھر قلعی کھول دی ہے، صحت کا یہ نظام ملک کی عمومی گورننس کا چہرہ ہے"۔ انھوں نے پچھلی حکومتوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ " عشروں کی لاپرواہی اور کم ظرف لیڈر شپ نے سارا نظٓام تباہ کر دیا"۔
نشوا ٰ کی ناگہانی موت نے ہمارے صحت کے نظام کی ایک بار پھر قلعی کھول دی ہے، صحت کا یہ نظام ملک کی عمومی گورننس کا چہرہ ہے، عشروں کی لاپرواہی اور کم ظرف لیڈرشپ نے سارا نظام تباہ کر دیا ہے، ہمیں ایک جانگسل اور مشکل راستہ ملا ہے لیکن روشنی کی کرن یہ ہے کہ ایک مخلص قیادت اب میسر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2019
ساتھ ہی فواد چودھری نے اب مخلص قیادت میسر ہونے سے متعلق عوام کی ہمت بندھاتے ہوئے یہ بیان بھی داغا کہ " ہمیں ایک جانگسل اور مشکل راستہ ملا ہے لیکن روشنی کی کرن یہ ہے کہ ایک مخلص قیادت اب میسر ہے"۔