منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کیخلاف زرداری کی درخواست مسترد

Last Updated On 02 April,2019 10:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

یاد رہے بینکنگ کورٹ نے چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے فیصلے کو چیلنج کیا اور درخواستوں میں موقف اختیار کیا بینکنگ کورٹ کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اختیار نہیں ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔