نیب نے پنجاب پولیس کی انکوائری شروع کر دی

Last Updated On 29 March,2019 04:43 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سات سال تک خریدے گئے بریٹا پستول، بلٹ پروف جیکٹ اور یونیفارم سمیت دیگر سامان کا ریکارڈ طلب، لاجسٹک برانچ کا آڈٹ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب پولیس کے سات سال تک خریدے گئے سامان کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ لاجسٹک برانچ کی طرف سے خریدے گئے بریٹا پستول، بلٹ پروف جیکٹ اور یونیفارم سمیت دیگر سامان کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے چیزوں کی خریداری کے حوالے سے 7 سالہ ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے آڈٹ برانچ بھی پولیس لاجسٹک برانچ کا آڈٹ کر رہی ہے۔