جعلی اکاؤنٹس کیس: قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

Last Updated On 25 March,2019 07:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے۔

سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے انہیں 27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے جبکہ انھیں گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے۔ درخواست میں نیب کے چیئرمین اور ڈی جی کو فریق بنایا گیا ہے۔

ادھر اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید نے درخواست میں کہا ہے کہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کون کون سے اور کتنے کیس ہیں، کچھ پتا نہیں ہے۔ نیب اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیل اور نوعیت مانگی جائے۔ بین الاقوامی فرم سے اپنی کمپنیز کا آڈٹ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ نمر مجید نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔