الیکشن کمیشن: ضم شدہ قبائلی اضلاع کی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری

Last Updated On 04 March,2019 08:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں 16 حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں 16 حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع باجوڑ تین حلقوں پی کے 100،101،102 پر مشتمل ہو گی۔

ضلع مہمند پی کے 103 اور 104، ضلع خیبر پی کے 105، 106 اور 107 پر مشتمل ہے۔ اسی طرح کرم پی کے 108 اور 109 پر مشتمل ہے۔ پی کے 110 اورکزئی ہو گی۔

ضلع شمالی وزیرستان پی کے 111 اور پی کے 112 ہو گی۔ ضلع جنوبی وزیرستان پی کے 113 اور پی کے 114جبکہ ایف آر پی کے 115 پر مشتمل ہو گی۔ ضم شدہ قبائیلی علاقوں سے صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر چار خواتین اور ایک اقلیت سے ممبرنامزد کیا جائے گا۔