تھرپارکرمیں پاک فوج کے زیراہتمام مفت طبی کیمپ

Last Updated On 07 January,2019 09:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر تقریبا 17سو افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ے تھرپارکر میں تین روز کےلیے میڈیکل کیمپ لگایا۔ کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملہ نے 17سو مریضوں کا چیک اپ کیا ،ڈاکٹروں کی ٹیم میں فزیشن، کان ناک گلے کے ماہر ڈاکٹرز، ڈینٹل سرجن اور گائنا کالوجسٹ شامل تھے۔