ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 06 January,2019 02:51 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد کےنواحی علاقے قلندر آباد میں گیس جمع ھونے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔

تھانہ مانگل کی حدود قلندر آباد میں گیس جمع ھونے ایک ہی خاندان کے5 افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔ حادثہ گیس جمع کےباعث پیش آیا۔ مقامی ذرائع کےمطابق گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے حادثہ رونما ھوا ہے۔

گیس کا وال کھلا ھونے سے رات بھرگیس لیک ھوتی رہی۔ صبح پڑوسیوں کو معلوم ہوا کہ گھر سےکوئی آواز نہیں آ رہی جس پر دروازہ توڑا گیا۔ گھر میں موجود تمام افراد جاں بحق ھو چکے تھے۔

پانچ افراد کی لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا جہاں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیدباڈیز کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔