جے آئی ٹی رپورٹ کا مقصد زرداری کا گھیراؤ ہے، قمر زمان کائرہ

Last Updated On 02 January,2019 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا مقصد سابق صدر آصف علی زرداری کا گھیراؤ ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشا کیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی جعلی اکاؤنٹس چیک کرنے کے لیے بنائی تھی لیکن اس کی رپورٹ یکطرفہ ہے، اس میں پیپلز پارٹی کا موقف نہیں لیا گیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس ساری رپورٹ کا مقصد آصف زرداری کا گھیراؤ کرنا ہے، ہم جے آئی ٹی رپورٹ اور رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشا کیا گیا، جے آئی ٹی نے مراد علی شاہ سے سوال نہیں کیا لیکن نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔