خانیوال: ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر، 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی

Last Updated On 31 December,2018 03:10 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر سے 2 مسافر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جہانیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہانیاں روڈ پر پرویز والا کے قریب یو ٹرن لیتے ٹرک کے ساتھ جہانیاں سے خانیوال آنے والی مسافر وین ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق جہانیاں سے ہے۔