جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

Last Updated On 24 November,2018 09:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا طیارہ ہینگر سے نکلتے ہوئے نجی ائیرلائن کے جہاز سے ٹکرایا، ذرائع پی آئی اے

ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثے پیش آیا۔طیارہ ہینگر سے نکلتے ہوئے نجی ائیر لائن کے جہاز سے ٹکراگیا،ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کے جہاز کے ونگ کو نقصان پہنچا۔
ترجمان پی آئی اے محمدمحسن کا کہنا ہےکہ طیارہ زیرمرمت تھا اور ٹکرانے سے اے ٹی آرطیارے کاپروپائلرکونقصان پہنچاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ مرمت کیلیے ہینگر میں پارک تھا،مرمت کے دوران چیکنگ کیلیے انجن اسٹارٹ کیاگیا،وارم اپ کے دوران طیارہ قریب کھڑے ایک ناقابل استعمال طیارے سے ٹکراگیا،اے ٹی آر طیارے کے ایک پر کو معمولی نقصان پہنچا۔
ترجمان پی آئی اے محمد محسن کے مطابق واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔اتفاقی حادثے کے دوران کسی ملازم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔