فیسکو ملازمین بجلی چوروں کے سہولت کار نکلے

Last Updated On 05 November,2018 02:30 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی چوری روکنا فیصل آبا دمیں بڑا چیلنج بن گیا، فیسکو ملازمین بجلی چوروں کے سہولت کار نکلے، فیسکو چیف کے 1125 ملازمین ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد 540 مزید ملازمین بجلی چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

اعداو و شمار کے مطابق بجلی چوری ہونے سے لائن لاسز کی مد میں خمیازہ عام شہری برداشت کرتے ہیں، بجلی چوری میں ملوث ملازمین شہریوں کو بجلی کے ڈیجیٹل میٹروں سے چوری کے نئے طریقے اور میٹر ٹیمپرنگ کا طریقہ بتاتے ہیں۔ ترجمان فیسکو کا کہنا ہے مزید ملوث ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس پہلے فیسکو کی صفوں میں کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرے۔ چیف فیسکو 1125 ملازمین کے بجلی چوری میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد کارروائی کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔