حکومت کا غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 20 October,2018 11:44 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز) غریبوں کے مسائل دور کرنے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں غربت مٹائو پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالی میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر فیصل جاوید اور افتخار درانی، نعیم الحق اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غربت مٹاؤ پروگرام کے خدوخال پرگفتگوہوئی اور وزیر اعظم نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر قمیت پر مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آیندہ ہفتے غربت مٹاو پروگرام کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی اور 100 روزہ پلان کا جائزہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کے امور پر بھی مشاوت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔