کرک: مولانا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار

Last Updated On 15 October,2018 11:08 pm

کرک: (دنیا نیوز) یہ حادثہ کرک کے علاقہ تنگوڑی چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا، مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 3 پولیس اہلکار اور بس کے 7 مسافر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بنوں سے اسلام آباد واپس آ رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان بنوں میں زاہد اکرم درانی کو کامیابی پر مبارکباد دینے گئے تھے۔ واپسی پر ان کے قافلے میں موجود پولیس گاڑی بس سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

مسافر بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ مولانا فضل الرحمن کی گاڑی بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کرک ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کے مطبق مولانا فضل الرحمن بحفاظت اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔