اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 3 آزاد امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ تینوں امیدواران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے ضمنی انتخاب لڑ رہے تھے۔
اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے 3 آزاد امیدواران نے تحرک انصاف کے حق میں دست برداری کا اعلان کر دیا جن میں نادر منیر، زبیر گجر اور محمد سعید شامل ہیں۔ آزاد امیدواران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اعوان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے دست بردار ہوئے۔ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن و رہنما علی اعوان اسلام آباد سے بلدیاتی الیکشن کے دوران یو سی چئیرمین بھی منتخب ہو چکے ہیں اور انھیں عمران خان نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد اپنی چھوڑی ہوئی نشست کیلئے ٹکٹ دیا۔