خیبر پختونخوا: گرین ایںڈ کلین پاکستان مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ نے پودا لگا کر کیا

Last Updated On 13 October,2018 03:46 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال کے احاطے میں پودا لگا کر گرین ایںڈ کلین پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں لوکل گورنمنٹ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال کے احاطے میں پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، آج صوبے کی سطح پر پشاور سے اس مہم کا آغاز کر رہے ہیں،پشاور شہر کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو مزید مضبوط کریں گے، اگلے بلدیاتی انتخابات میں عوامی نمائندوں کو مزید اختیارات ملیں گے۔ وزیراعلیٰ نے صفائی کی ذمہ دار نجی کمپنی ڈبلیو ایس ایس پی کو ہدایت دی کہ سٹاف کو مزید مستعد کریں، وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی پر جاری کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔