طلال چودھری کی سزا کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

Last Updated On 09 October,2018 02:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نااہلی کیخلاف طلال چودھری کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے طلال چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا معافی کو چھوڑ دیں میرٹ پر بات کریں، آپ بتائیں کون بے انصاف پی سی او کا بت بیٹھا ہے؟۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ عدالت میں طلال چودھری کی ویڈیو چلائی گئی۔ چیف جسٹس نے طلال چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کو بھی بت اور کفر کہتے ہو ؟ آپ یہ بتائیں کون بے انصاف پی سی او کا بت بیٹھا ہے ؟ جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ میں نے آپ کے بارے میں نہیں کہا، وکیل کامران مرتضٰی نے کہا جناب یہ معافی مانگ رہے ہیں۔

عدالت نے کہا ان کی باتوں سے تو نہیں لگ رہا، ان کو بلائیں جو ہمیں نکال سکتے ہیں، اس نے بڑے غرور کے ساتھ ساری باتیں کیں، طلال چودھری پہلے ق لیگ والوں کے پیچھے پیچھے تھے، کہا گیا آپکی برادری کا ہے معاف کردیں، فیصلے تو ترازو پر ہوتے ہیں۔

وکیل کامران مرتضٰی نے کہا یہ وکالت بھی نہیں کرسکتے، جس پر چیف جسٹس نے طلال چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کتنے مقدمے لڑے ہیں آپ نے ؟ آپ کے سارے وکالت نامے نکالیں گے ؟ طلال چوہدری نے جواب دیا کہ زیادہ مقدمے نہیں لڑے۔