سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی: ناصر شاہ

Last Updated On 29 September,2018 06:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ناصر شاہ کا کہنا ہے سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، پارٹیوں میں اختلافات کی وجہ سے ایک جماعت کو زیادہ ووٹ ملے، پیپلزپارٹی پر نوٹ کے ذریعے ووٹ خریدنے کا الزام سندھ کے عوام کی توہین ہے۔

صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سابقہ حکومت نے ہم سے کیے وعدوں پر عمل نہیں کیا، نئی حکومت سے امید ہے کہ صوبے میں وفاقی منصوبوں پر عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا جو ادارہ مصنوعی دل لگاتا ہے اس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہماری تعریف نہ کریں لیکن اچھے اداروں کے خلاف مت بولیں۔

ناصر حسین کا کہنا تھا آئندہ پانچ سالوں میں کراچی میں 500 سے زیادہ بسیں لائی جائیں گی۔ یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک رکن نے ووٹ پیپلز پارٹی کو بیچا تھا۔