صدارتی انتخابات: کس کے کتنے ووٹ؟

Last Updated On 26 August,2018 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) حکومتی اور اپوزیشن اتحاد کے پاس کتنے ووٹ ہیں اور کہاں کتنے ووٹ آزاد ہیں، قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں 12نشستیں خالی ہیں، موجودہ 330 کے ایوان میں تحریک انصاف کے پاس 176 اور اپوزیشن کے پاس 150ووٹ ہیں جبکہ 4 ارکان آزاد ہیں، سینیٹ میں 68 ارکان کا تعلق اپوزیشن، 25 کا پی ٹی آئی الائنس جبکہ 11 آزاد سینیٹرز ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں بلوچستان اسمبلی کے تناسب کے لحاظ سے حکومتی اتحاد کی 33، اپوزیشن کی 30 جبکہ ایک رکن آزاد ہے، سندھ میں پی ٹی آئی الائنس کے 26 ووٹ اپوزیشن اتحاد کے 38 جبکہ تحریک لبیک کے پاس ایک ووٹ ہے ۔

کے پی میں حکومتی الائنس کے 45ووٹ اپوزیشن الائنس کے 18 اور 2 ووٹ آزاد ارکان کے ہیں بلوچستان اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس 41ووٹ، اپوزیشن کے 16 اور 4 ووٹ آزاد ارکان کے ہیں۔ یوں پی ٹی آئی اتحاد کے کل ووٹ 346 اپوزیشن الائنس کے 320 اور آزاد ووٹرز کی تعداد 23 کے قریب ہے اگر تمام آزاد ارکان اپوزیشن کا ساتھ دیں تو بھی حکومتی اتحاد کے ووٹ زیادہ ہیں۔