اسلام آباد: (دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، سید مشاہد حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
لیگی رہنما کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشن پر لمبی لائنیں ہیں، ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے، الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 70 الیکشن کمیشن کو پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیار دیتا ہے، کسی بھی ووٹر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔