ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس، آبی ذخائر کی تعمیر تیز کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 12 July,2018 08:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چونتیس رکنی کمیٹی میں ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے تا کہ ڈیموں کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کوبروقت دور کیا جا سکے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی دستیابی کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔ دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ سال کے وسط تک شروع کر دی جائے گی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر کی اہم وجہ پیپرا قوانین ہیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے انہیں آسان بنایا جائے گا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا تھا کہ دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ سال کے وسط تک شروع کر دی جائےگی۔ دیامیربھاشا ڈیم 9 جبکہ مہمند ڈیم چار سے پانچ سال میں مکمل ہو گا۔