نواز شریف پہلے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں: مریم نواز

Last Updated On 08 July,2018 07:29 pm

لندن: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے قدم بڑھایا، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ نواز شریف پہلے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم جو قربانی دیں گے اس کا ثمر پاکستانی عوام کو ملے گا، چند روز میں لاہور آ رہے ہیں، میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جو قربانیاں دیں وہ کسی نے نہیں دیں۔ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے، کامیابی جلد ہو گی۔ جو بھی کر لیں ووٹر کو نہیں روکا جا سکتا۔ نوازشریف پہلے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں، لوگ سزاسے بچنے کیلئے کمر درد کابہانہ بنا کر بھاگ جاتے ہیں۔