عالمی یوم ماحولیات، ماحول کو محفوظ تر بنانے کےعہد کا دن ہے: نیول چیف

Last Updated On 05 June,2018 03:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا عالمی یوم ماحولیات، ماحول کو محفوظ تر بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرنے کے عہد کا دن ہے، کراچی بندر گاہ میں آبی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پاک بحریہ متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کے تحت آج عالمی یومِ ماحولیات منایا جا رہا ہے جس کا اس سال کا منتخب کردہ موضوع "پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کا خاتمہ" ہے۔ اس سلسلہ میں پاک بحریہ کی جانب سے ساحل سمندر کی صفائی، شجرکاری کی مہم، تقریری مقابلوں، لیکچرز اور سیمینارز کا انعقاد شامل ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف کا خصوصی پیغام بھی پاک بحریہ کی تمام یونٹس میں پڑھا گیا جس مین ان کا کہنا تھا ماحولیات کے آلودگی سے تحفظ کےلئے آگاہی آہم ترین عوامل میں سے ایک ہے۔