اصغر خان عملدرآمد کیس: سابق فوجی افسروں کیخلاف کارروائی کرنیکا حکم

Last Updated On 08 May,2018 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے حکومت کو اصغر خان کیس کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد، جنرل اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف ایک ہفتے میں کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا عدالت اصغرخان کیس کے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواستیں خارج کر چکی ہیں، اب عدالتی حکم پر عملدرآمد ہونا ہے، یہ نہیں معلوم کہ آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں، آئین کی ہر خلاف ورزی آرٹیکل 6 کے زمرےمیں نہیں آتی، وفاقی حکومت نے آج تک فیصلہ کے بعد کوئی ایکشن نہیں لیا ، صرف ایف آئی اے نے تحقیقات کی لیکن ایک جگہ پر رک گئی۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ سابق فوجی افسروں کا ٹرائل کدھر ہو یہ طے کرنا حکومت کا کام ہے، پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ حکومت نے کیا۔ حکومت سابق فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کابینہ اجلاس میں کرے۔