اسلام آباد: (دنیا نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس قائم کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس 7 ماہرین پر مشتمل ہے، ٹاسک فورس انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور ٹکنیکل آڈٹ کرے گی۔
ٹاسک فورس ٹی او آرز کے مطابق نادرا کے بنائے گئے سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات تیار کرے گی ، ٹاسک فورس کے کنونیئر یو اے ای کی آئی ٹی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر محمد منشاد ستی ہونگے۔