وزارت ہائوسنگ نے 85 فیصد تک اضافے کی سمری بھجوائی، وزیراعظم نے 50 فیصد اضافے کی منظوری دی
اسلام آباد: (ایس ایم زمان) وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں گریڈ 1 تا 22 کے وفاقی افسران و ملازمین کے ہائوس الائونس او ر ہائوس ہائر نگ الائونس میں 50فیصد اضافہ کو حتمی شکل د ے دی۔
وزارت خزانہ نے گریڈ 1 تا 22 کے افسران و ملازمین کے موجودہ بنیادی تنخواہ سکیل کے مطابق 50 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں بنیادی تنخواہوں کے سکیل کو موجودہ شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ بنیادی تنخواہوں پر 10فیصد تک ایڈہاک ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
وزارت خزانہ نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی جانب سے وفاقی ملازمین کے ہائوس ہائر نگ الائونس میں 85فیصد تک اضافہ کرنے کی سمری وزیراعظم کوبھجوا ئی تھی ، وزیراعظم نے وزارت خزانہ او روزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی سمری میں ترمیم کرتے ہوئے ہائوس الائونس اور ہائوس ہائرنگ الائونس میں 50فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے 2018-2019کے بجٹ میں1تا 22سکیل کے وفاقی افسران و ملازمین کے بنیادی تنخواہ کے مطابق 50فیصد ہائوس الائونس و ہائوس ہائرنگ الائونس میں اضافہ کیلئے بجٹ تجویز کو حتمی بنا دیا ہے ۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔وزارت خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر وفاقی افسران و ملازمین کے بنیادی تنخواہ سکیل پر نظرثانی نہ کرنے اور موجودہ بنیادی تنخواہ سکیل کو برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے