اسلام آباد: (دنیا نیوز) آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مار گرایا۔ پاک فوج کا جوان بھی جام شہادت نوش کر گیا۔
شمالی وزیرستان سے بلوچستان تک آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آج سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو زخمی ہوئے۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات پر کابو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔
دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے ساتھ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے شراراہ الغد میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آپریشن میں سب مشین گن، راکٹ لانچر، مارٹر، ایل ایم جی سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا۔