حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے ایک اور موقع

Published On 02 Mar 2018 07:19 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے کامیابی کا ایک اور موقع، بینک سے رقم نہ نکلوانے والوں کو دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع مل سکے گا۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق موصول ہونے والی حج درخواستوں میں سے 50 فیصد کوٹے کی قرعہ اندازی ہو چکی ہے۔ عدالتی فیصلہ حق میں آیا تو مزید 17 فیصد کوٹے کیلئے دوبارہ قرعہ اندازی ہو گی۔

دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع صرف بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے والوں کو ملے گا، حج درخواست واپس لینے والے دوبارہ قرعہ اندازی میں شمولیت کے اہل نہیں ہوں گے۔