نواز شریف ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ ہیں ، رونا دھونا بند کر دیں :چیئرمین پیپلز پارٹی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
لاہور (دنیا نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ بھی کر لیں انہیں 30 برسوں کا حساب دینا ہوگا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں ںے کہا کہ نواز شریف ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ ہیں ، انہیں چاہیئے کہ وہ اپنا رونا دھونا بند کردیں اور حساب کیلئے تیار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تصادم ہو اور اس کیلئے وہ کوششیں کر رہے ہیں ۔