چابہار بندرگاہ کا ایک حصہ بھارت کو لیز پر دے دیا گیا

Published On 18 Feb 2018 03:51 PM 

بندرگاہ کی توسیع بھارت کے تعاون سے کی گئی تھی، صدر روحانی نے گزشتہ برس دسمبر میں اس کا افتتاح کیا تھا

تہران (دنیا نیوز ) ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کو اٹھارہ ماہ کے لئے بھارت کو لیز پر دے دیا۔ بھارت کے دورے پر گئے ایرانی صدر حسن روحانی نے چابہار بندرگاہ 18 ماہ کے لئے لیز پر مودی سرکار کے حوالے کر دی۔ اس بندرگاہ کی توسیع بھارت کے تعاون سے کی گئی اور صدر روحانی نے گزشتہ برس تین دسمبر کو اس کا افتتاح کیا تھا۔

گوادر منصوبہ اس سے کئی لحاظ سے بہتر ہے۔ چابہار بندرگاہ منصوبہ بھارت ایران اور افغانستان کی تجارت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا جبکہ چین کے تعاون سے   ون بیلٹ ون روڈ   منصوبے کے تحت بنی گوادر بندرگاہ نہ صرف افغا نستان بلکہ وسطی ایشائی ریاستوں اور یورپ کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گی۔ ادھر گوادر بندرگاہ گہرے سمندر کے دہانے پر واقع ہے جہاں بڑے کارگو جہاز آ سکتے ہیں،جبکہ چابہار بندرگاہ کے معاملے میں ایسا نہیں۔