بھکر کے قریب ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی ، چار افراد زخمی

Published On 23 Dec 2017 04:12 AM 

بھکر میں شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا ۔ ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔

بھکر : ( دنیا نیوز ) نواحی علاقہ شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس ریلوے لائن پر پھنسی گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے سے انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں ۔ ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی ہے جبکہ حادثے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور سمیٹ چار افراد زخمی ہوئے ۔ ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے ہیں اور پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے ۔