اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

Published On 30 Aug 2017 04:42 PM 

عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا وار کرنے کی تیاری، پٹرول 2 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش، حتمی فيصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہو گا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قيمت ميں 2 روپے 24 پيسے، ہائی سپيڈ ڈيزل کی قيمت ميں 70 پيسے، مٹی کے تیل کی قيمت ميں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قيمت ميں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حتمی فيصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہو گا جبکہنئی قيمتوں پر عملدرآمد يکم ستمبر سے ہو گا۔