پاکستان کی عدلیہ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا: مرکزی رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم کو تاریخی فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کی عدلیہ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا، ہم سب سیاسی جماعتوں کو ملکر قوم کو اس بحران سے نکالنا ہو گا۔