عمران فاروق قتل کیس ، ملزموں پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

Published On 13 Apr 2017 01:13 PM 

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے ، اگلی سماعت سائیس اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (دنیا نیوز ) جج کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کر رہے ہیں تاہم جج کی طبعیت خرابی کے باعث مقدمے کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ستائیس اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔ سماعت نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی ہے ۔