سکردو: شدید برفباری کے باعث کل سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان

Published On 06 Apr 2017 07:32 PM 

سکردو میں شدید برفباری کے باعث کل سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان، سکولوں میں کل تعطیل کا اعلان ڈپٹی کمشنر سکردو نے کیا۔

سکردو: (دنیا نیوز) اپریل آ گیا مگر برفباری نہ رکی۔ پاکستان کے بالائی علاقوں میں اب بھی برفباری کا ایک کے بعد دوسرا سلسلہ شروع ہونے میں دیر نہیں لگاتا۔ گزشتہ روز سے جاری شدید برفباری کے بعد ایک بار پھر اہل علاقہ کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سکولوں میں کل تعطیل کا اعلان ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر کی جانب سے کیا گیا ہے۔