لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

Published On 04 March,2025 08:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا۔

پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر پانچ مضامین کے امتحانات ہوں گے، مارننگ شفٹ میں عربی اور جغرافیہ کے مضامین کا امتحان ہے جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔

دہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 56 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں جبکہ رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے 156 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔