لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیا گیا، سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا، نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج شروع کیا جائے گا۔
مریم نواز کی ہائی گیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لو فو لیانگ سے ملاقات میں امور طے پا گئے، چین کے 25 صوبوں میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں ’ہائی گیا‘ طریقہ علاج رائج ہو چکا، ایڈوانس میڈیکل سسٹم کے ذریعے کینسر کے 10 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے۔
ڈاکٹر فولیانگ نے ٹیومر کی فریز اور ہیٹ کے ذریعے علاج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی”ہائی گیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی آمد پر ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔