عید الاضحیٰ پر تیز مرچ مصالحوں کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے

Published On 30 June,2023 08:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں میں دعوتوں پر تیز مرچ مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے، طبی ماہرین اس میں احتیاط کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

بقر عید کے موقع پرہر گھر میں خوب چٹ پٹی ڈشز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں روغن، سرخ مرچوں اور گرم مصالوں کی بھرمار ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق زیادہ مرچ مصالحوں والے کھانوں سے السر کا خدشہ ہوتا ہے، عید قربان پر مرچ مصالحوں کو اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

طبی ماہر اور سیکرٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر مرزا علی اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں قدرتی روغن موجود ہوتا ہے لہٰذا تیل اور مصالحوں کی مقدار کم سے کم استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھانوں میں جتنا ہو سکے سرخ مرچوں کے بجائے کالی مرچیں اور ہری مرچیں شامل کرنا قدرے بہتر ہے۔